اُڈپی:18/اگست (ایس اؤنیوز) پیشہ ور زندگی ، اخلاق اور شخصیت سازی کے عنوان پر ریاستی سطح کی مہم منائے جانے کی گرلس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا (جی آئی اؤ)کی ریاستی صدر نویدہ حسین اسدی نے پریس کانفرنس کے ذریعے دی۔
جی آئی اؤ کی ریاستی صدر صاحبہ نے بتایا کہ تعلیمی معیار اور اقدار کو ترغیب دینا، تعلیم کے اصل مقصد کی تجدیدکاری ، سماجی ذمہ داریوں کے متعلق بیداری پیدا کرنا مہم کے مقاصد میں شامل ہیں۔ ریاست بھر میں یہ مہم 10دنوں تک چلے گی، مہم کے دوران اسکولوں ، کالجوں اور ٹیوٹوریلس میں مختلف مقابلہ جات، لکچررس، انفرادی اور اجتماعی ملاقاتیں، فولڈرس کی تقسیم ، شارٹ کلپس کی تیاری ، طالبات کے اجلاس، اساتذہ اور لکچرر حضرات کے لئے خصوصی پروگرام ، کالج طالبات کی لیڈران سےملاقاتیں ، تعلیمی نمائش اور ضلع، تعلقہ اور علاقائی جلسوں کا اہتمام کئے جانے کی جانکاری دی ۔ پریس کانفرنس میں جی آئی اؤ اُڈپی ضلع کی ناظمہ مریم اسدی، ضلع نائب ناظمہ صحہ فاطمہ ، میڈیا سکریٹری درشی رشا فاطمہ ، نوال وغیرہ موجود تھیں۔